رضوانہ تشدد کیس میں عدالتی حکم پر سول جج کی اہلیہ گرفتار

 اسلام آباد (پی پی آئی) گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس میں ملزمہ سول جج عاصم حفیظ کی اہلہ صومیہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج فرخ فرید نے صومیہ عاصم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیاتھا، صومیہ عاصم کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست کو عدالت نے خارج کر دیا۔، پی پی آئی کے مطابق سول جج کی اہلیہ کو ضمانت کی درخواست خارج ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔