ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی حکومت نے جاتے جاتے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کردی

 (وقاص عظیم)ایس آئی ایف سی اورسرمایہ کاری پالیسی کے بعد سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کردی گئی۔  ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جاتے جاتے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کردی،وزیراعظم بورڈ کے صدر ہوں گے،پی پی آئی کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزراخزانہ,خارجہ,سرمایہ کاری اور تجارت بورڈ ارکان میں شامل ہیں،وفاقی وزراصنعت و پیداوار, توانائی اور آئی ٹی سرمایہ کاری بورڈ کے ارکان ہوں گے،گورنر اسٹیٹ بینک,چیئرمین ایف بی آر,چیئرمین بی او آئی,سیکرٹری بی او آئی، نجی شعبے سے فیصل جواد,محمد عمران مسعود،اسد سلیم رحمان,خالد محمود,طالب رضوی سرمایہ کاری بورڈ کے ارکان ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یاور عرفان خان,چوہدری ذوالفقار علی انجم بورڈ ارکان میں شامل  ہیں،انجینئر حارث نعیم,سید حسنین ابراہیم کاظمی,ملک محمد اویس خالد ارکان ہوں گے،آئلہ مجید,ایوب احمد اور سید قاسم نوید قمر سرمایہ کاری بورڈ کے ارکان ہوں گے۔