اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہریار آفریدی کی ضمانت کے بعد دوبارہ نظر بندی سے متعلق پٹیشن نمٹادی گئی

راولپنڈی(پی پی آئی)   شہریار آفریدی کی ضمانت کے بعد دوبارہ نظربندی کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ڈی سی راولپنڈی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیش ہوگئے جس پر عدالت نے پٹیشن نمٹا دی۔پی پی آئی کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے نظربندی احکامات واپس لئے جانے پر گزشتہ رات شہریار آفریدی کو رہا کردیا تھا، رہائی کے نصف گھنٹے بعد ڈی سی اسلام آباد کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے انہیں 15 دن کیلئے پھر نظربند کردیا، شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کو بھی جہلم جیل سے رہا کر دیا گیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ معاملہ پنجاب کی حد تک حل ہوچکا ہے، وفاق کے احکامات پر یہ عدالت آرڈر نہیں کرسکتی، عدالت آئین اور قانون کے مطابق جو بنتا ہے وہ ضرور کرے گی۔عدالت نے کہا کہ شہریار آفریدی کی بہاولپور کیس میں حفاظتی ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ہائیکورٹ نے شہریارآفریدی کی جانب سے دائر نظربندی کیخلاف پٹیشن نمٹا دی۔