عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہ سلمان نے سعودیہ میں اسلامی کانفرنس کی منظوری دے دی

ریاض(پی پی آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مکہ مکرمہ اسلامی کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دیدی ہے۔وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد کے تحت اسلامی کانفرنس کا انعقاد 26 اور27 محرم کو ہوگا۔اسلامی کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ممالک سے تعلق رکھنے والے 150 عالم دین،مفتیان کرام اور اسلامی محققین شریک ہوں گے۔شرکا کا تعلق مختلف ممالک کی اسلامی وزارتوں کے علاوہ مکاتب فکر اور دار الافتا کے علاوہ یونیورسٹیز سے ہوگا۔دو روزہ منعقد ہونے والی کانفرنس میں 7 سیشن ہوں گے جن میں شرکا وسطیت، غلو، رواداری اور باہم برداشت کے علاوہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔کانفرنس ایک مقصد مختلف ممالک کے علما اور مفتیان کے علاوہ مکاتب فکر اور محققین کے درمیان ربط قائم کرنا ہے۔کانفرنس کے ذریعہ دنیا کا اسلام کی وسطیت اور اعتدال کا پیغام دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں مسلم امہ کے درمیان الفت و محبت اور یکجہتی کے تعلق کو فروغ دیا جائے گا۔