لکی مروت میں مظاہرین سے تلخ کلامی کے بعد پولیس کی فائرنگ، 4 افراد گرفتار

لکی مروت (پی پی آئی) انڈہ جوگی میں بیگناہ افراد کی بلا جواز گرفتاری پر احتجاج کرنے والے افراد سے تلخ کلامی  کے بعد پولیس نے فائرنگ کر دی۔پی پی آئی کے مطابق انڈہ جوگی کے باشندوں نے علاقہ میں بیگناہ افراد کی بلا جواز گرفتاریوں پر انڈس ہائی وے بلاک کردی تھی، پولیس نے تلخ کلامی پر مظاہرین پر فائرنگ کردی۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کا موقف ہے کہ مظاہرین  کے گولی چلانے پر ہم نے جوابی فائرنگ کی اور 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

Next Post

ریل حادثہ میں ہلاکت پر انشورنس کی رقم 15لاکھ سے بڑھا کر 25لاکھ مقرر

Thu Aug 10 , 2023
کراچی (پی پی آئی) پاکستان ریلوے  نے  6ماہ سے تعطل کا شکار مسافروں کی انشورنس کا معاہدہ ا سٹیٹ لائف انشورنس سے بالآخرطے کر لیا ہے جس کے تحت کسی حادثہ کی صورت میں جان جانے پر انشورنس کی رقم 15لاکھ سے بڑھا کر 25لاکھ کر دی گئی ہے۔پی پی […]