ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی، شہریوں کو برما اسمگل کرنیوالا ملزم گرفتار

 نیپیداو/ اسلام آباد / مانسہرہ (پی پی آئی)اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے مانسہرہ   میں کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کومیانمار/ برما اسمگل کرنیوا لے ملزم  ملزم نصیب شاہ کوگرفتار کرلیا۔ پی پی آئی کے مطابق    نصیب شاہ نے مختلف شہریوں سے بیرون ملک تھائی لینڈ کیلئے لاکھوں روپے وصول کیے اور دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرین کو تھائی لینڈ سے برما ٹریفک کیا۔متاثرین پر برما میں شدید جسمانی تشدد کیا جاتا اور ویڈیو بنا کر لواحقین سے 5 ہزار ڈالر تک بطور تاوان وصول کیا جاتا اور اس رقم کو غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک منتقل کیا جاتا۔ خیال رہے کہ ملزم نصیب شاہ کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا اور اس گروہ  کے میانمار/ برما کے دارالحکومت نیپیداو میں مقیم مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔