ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیس کاہے فرض مدد آپ کی،پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں چوری

لاہور(پی پی آئی) لاہور کے تھانہ ڈیفنس کے باہر سے 40 موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس نے چوری شدہ یا چھینی گئی 40 موٹرسائیکلیں برآمد کر کے تھانہ ڈیفنس سی کے باہر کھڑی کی گئی تھیں، جہاں سے انہیں چوری کر لیا گیا، پولیس کے مطابق کانسٹیبل الیاس نے کباڑیے اکرم کے ساتھ مل کر تھانہ ڈیفنس سی کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کی چوری کی واردات کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہربنس پورہ گودام سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر کے، کانسٹیبل الیاس اور اکرم کباڑیے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل الیاس کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔