ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم آزادی امسال بھی بطوریوم سیاہ منایا جائے گا

 سری نگر/مقبوضہ جموں و کشمیر +مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا، کشمیریوں نے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر جذبات کی عکاسی کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی کڑی نگرانی کے باوجود وادی میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے،کشمیر کے کپواڑہ، سری نگر، بارہ مولا، راجوڑی، کلگام اور  پلوامہ سیکٹرز سمیت کئی علاقوں میں جشن آزادی کے موقع کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔  پی پی آئی کے مطابق 14 اگست کا آغاز ہوتے ہی کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں جبکہ بھارت کیخلاف نعرے لگائے، آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریبات اور ریلیاں نکالی گئی، کشمیری عوام نے پاکستان کیاستحکام کیلئے دعائیں بھی مانگیں۔ کشمیری  قابض بھارت کا یوم آزادی ہر سال کی طرح یوم سیاہ کیطور پرمنائیں گے۔