روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر یقینی صورت حال،شہریوں کا پاسپورٹ دفاتر پر رش، ڈیلیوری تاخیر کا شکار

کراچی (پی پی آئی) مہنگائی، بے روزگاری میں روز بروز اضافہ اورغیر یقینی معاشی و سیاسی صورتحال سے پریشان افراد ملک چھوڑکردیار غیر میں کمانے کا فیصلہ کر رہے ہیں یہی سبب ہے کہ ان دنوں پاسپورٹ دفاتر پربے پناہ رش  دیکھا جا رہا ہے اور پاسپورٹ ڈیلیوری تاخیر کا شکار ہوگئی، پی آئی کے مطابق ن لائن پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کے باوجود  پاسپورٹ دفاتر پر رش بڑھ گیاہے،بیرون ملک جانے والوں معتمرین، ایران،عراق وشام کے زائرین نیز  ملازمت اور بیرون ملک تعلیم کے لئے جانے والوں کو  بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق غیر معمولی رش کے باعث پاسپورٹ کی فراہمی/ڈیلیوری ایک ماہ سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے،جس وجہ سے پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔