پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ,احتجاجی ریلیاں

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) بھارت کے یوم آزادی پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں آبادکشمیریوں نے یوم سیاہ منایا،مظفرآباد میں کشمیر لبریشن سیل اور پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام یوم سیاہ پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔  پی پی آئی کے مطابق لبریشن سیل کے زیر اہتمام ریلی کی قیادت وزیر حکومت چودھری رشید کر رہے ہیں، ختم نبوت چوک چھتر میں سینکڑوں شہریوں کی یوم سیاہ ریلی میں شرکت،بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور منانے کیلئے شہریوں  نے مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا، بھارتی فوجی قبضے کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی،”بھارتی غاصبو جموں کشمیر چھوڑ دو“ ”ہندوستانی قابضو کشمیر ہمارا چھوڑ دو“ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ وزیر حکومت چودھری رشید کا کہنا تھا کہ  ہندوستان کا یوم آزادی ریاستی عوام کیلئے یوم سیاہ ہے،عْزیر احمد غزالی کا کہنا تھا کہ  بھارت کشمیریوں کی آزادی سلب کرکے خود کس منہ سے یوم آزادی منا رہا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ  بھارت مقبوضہ جموں کشمیر پر قابض، اس کا یوم آزادی کشمیریوں کیلئے یوم احتجاج ہے،  ہندوستان نے دس لاکھ قابض فوجیوں کے ذریعے جموں کشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے۔