ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانحہ جڑانوالہ میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار، 160 گرفتار

لاہور(پی پی آئی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں جلاوگھیراوکے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے میں 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ویڈیوز، جیو فینسنگ، ایجنسیوں کی رپورٹ اور نادرا ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھروں کی بحالی تک خواتین اے ایس پیز جڑانوالہ میں ڈیوٹی دیں گی جبکہ خواتین پولیس افسران مسیحی خواتین اور بچیوں کی سیکیورٹی اور احساس تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔ملزمان کے خلاف توہینِ مذہب کی دفعات 295 بی اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔