شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مجھ سے منسوب ٹک ٹاک اکاؤنٹ جعلی ہے: جمائمہ گولڈ اسمتھ کی وضاحت

 لندن (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے  صارفین کو اپنے نام سے موجود جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق جمائمہ گولڈ اسمتھ نے واضح کیا ہے کہ ان کا  ٹک ٹاک پر کوئی ذاتی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے،ان کے نام سے موجود اکاؤنٹ جعلی ہے۔ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے جمائمہ نے اپنے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔جمائمہ کے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 2 لاکھ68 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں جبکہ 34 لاکھ سے زائد لائیکس بھی ہیں۔ جمائمہ کا جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ چلانے والے صارف نے اکاؤنٹ پر جمائمہ کی 400 سے زائد ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جمائمہ کے سابقہ شوہر اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا تھا جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فالو کیا۔