اسلام آباد (پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کرپشن میں مبینہ ملوث 400افسران اور عملے سے باز پرس جاری ہے جبکہ مبینہ 400 افسران اور ٹیکس اہل کار تبدیل کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کراچی زونل آفس میں کرپشن کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر عاصم متحرک ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ کرپشن میں مبینہ ملوث 400افسران اور عملے کی باز پرس کی جارہی ہے جبکہ مبینہ 400 افسران اور ٹیکس اہل کار تبدیل کردیئے ہیں۔ایف بی آر زونل آفسز میں کرپشن کی رپورٹ اور خوردبرد کے کیسز پر ملازمین کے تقررو تبادلوں کی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ایف بی آر کراچی آفسز میں تقرروتبادلوں کی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کوجمع کرا دی گئی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف بی آر کی تقرروتبادلوں پر مشتمل رپورٹ مسترد کردی۔چیئرمین کمیٹی نورعالم نے کہا کہ ایف بی آر میں کرپٹ پریکٹسزکو روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔ایف بی آر نے کرپشن میں ملوث افسران کی رپورٹ کے بجائے تقررو تبادلوں کی رپورٹ دی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو تقرری یا تبادلے کیبجائے ایکشن کی رپورٹ دیں۔
Next Post
سندھ پولیس کا جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Thu Apr 20 , 2023
کراچی (پی پی آئی)سندھ پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس جلد مہم شروع کرے گی اورجعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا۔اس ضمن میں حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز کو […]
