اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فاطمہ قتل کیس میں ملزم اسد شاہ کا خسر فیاض شاہ بھی نامزد

نوشہرو فیروز (پی پی آئی) رانی پور میں ایک پیر گھرانہ کے مبینہ تشدد سے جاں بحق گھریلو ملازمہ فاطمہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،ملزم اسد شاہ کے خسر فیاض شاہ کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا گیا۔ فاطمہ کی والدہ اور مدعی مقدمہ شبنم نے فیاض شاہ کا نام دیا ہے،فاطمہ کی والدہ نے بیان دیا کہ میں نے اپنی بیٹی کو بطورِ خادمہ پیر فیاض شاہ کے پاس چھوڑا تھا،فیاض شاہ نے  اسے اپنی بیٹی سونیا شاہ کے حوالے کیا۔خاتون کے مطابق فاطمہ کے قتل میں فیاض شاہ بھی ملوث ہے،اب وہی پیر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق قبل ازیں فاطمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کی والدہ بڑی پیرنی کا وڈیو بیان بھی سامنے آ گیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بے گناہ ہے،بچیاں دو دو ماہ فیاض شاہ کے گھر رہ کر آتی تھیں۔صحافیوں کے سوالات پر بیٹے کے سسر فیاض شاہ پر برس پڑیں اور کہا کہ میرا بیٹا اسد شاہ بے گناہ ہے،ملک کی کسی بھی لیبارٹری سے اسد شاہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی فاطمہ پر تشدد ہوتے نہیں دیکھا، اجالا اور ثانیہ پہلے فیاض شاہ کے پاس رہتی تھیں۔