متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی ائیر پورٹ پر نصب آئی بی ایم ایس سسٹم،نادرا سے منسلک

کراچی (پی پی آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے کراچی ائیر پورٹ  پر نصب انٹیگریٹیڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو محکمہ پاسپورٹ اور نادرا سے منسلک کردیا ہے۔ اب کسی بھی مشکوک، مطلوب یا اشتہاری شخص کیلئے ملک سے فرار آسان نہیں رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق آئی بی ایم ایس میں 22 کروڑ سے زائد مسافروں کا ریکارڈ محفوظ ہے،۔ایف آئی اے نے 34 بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر 3 مراحل میں چیکنگ کا نظام بھی قائم کردیا۔ وفاقی ادارے نے ایک سال کے دوران شک کی بنیاد پر 19 ہزار 55 افراد کو سفر کرنے سے روکا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق 388 مسافروں کو جعلی اور غیر قانونی دستاویزات پرآف لوڈ کیا گیا، غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرنیوالے 968 افراد کو بھی پکڑا گیا۔