سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرمی چیف سے 9 ممالک کے زیرِ تعلیم طلبہ کی ملاقات

 اسلام آباد (پی پی آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے 9 ممالک میں زیرِ تعلیم طلبہ کی ملاقات ہوئی، خطے میں امن کے فروغ میں پاک فوج کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے 38 طالب علموں کے ایک گروپ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کے امور اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی بھرپور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور شرکاپر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اپنے تجربات کی بنیاد پر پاکستان کا جائزہ لیں۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف محافظ کے طور پر کام کر رہا ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی مصائب اور مظالم اور آبادیاتی حقائق کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات کے دوران طلبا  نے تعمیری بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی بھرپور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔