خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی روپے کی قدر سری لنکن روپے سے کم ہو گئی

کراچی(پی پی آئی) نگران حکومت آنے کے بعد ڈالر قابو سے باہر ہو گیا۔ ڈالر اور غیر ملکی کرنسیوں کے سامنے پاکستانی روپیہ گرواٹ کا شکار ہے،پاکستان روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مئی کے بعد پاکستانی روپے کی قدر سری لنکن روپے سے کم ہو گئی۔ڈالر 320 سری لنکن روپے اور 324 پاکستانی روپے کے برابر ہو گیا۔مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے اور 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا۔پاکستان تین ماہ کے دوران جنوبی ایشیا کی بدترین کرنسی بن گئی۔ تین ماہ میں بھارتی روپے 25 پیسے بہتر ہوا اور 82.75 روپے کے برابر ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے سے زائد کا ہو گیا۔ ڈالر کے مقابلے میں افغان کرنسی میں 6 افغانی بہتری،ایک ڈالر 81 افغانی کے برابر ہو گیا۔اگست میں ڈالر 18 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا۔آج انٹربینک میں ڈالر تقریبا 305 روپے کا ہو گیا۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریبا 325 روپے تک پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مرکزی بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 303.05 روپے سے بڑھ کر 304.45 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 322 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔امریکی کرنسی کے علاوہ یورو کی قیمت 330 روپے، ملائیشین رنگٹ 65 روپے اور سعودی ریال کی قیمت 81 روپے ریکارڈ کی گئی۔