ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 نئی ملازمتوں میں کمی، ملازمت  کے متلاشیوں کی شرح میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)بڑھتی مہنگائی اور کم تنخواہوں سے ملازمت پیشہ طبقہ ناخوش ہے، دراصل غیر منصفانہ یا ناکافی اجرت کی وجہ سے بد دل ملازم اپنے کام کی جگہ پر متحرک نظر نہیں آتے۔تاہم نوکریوں کی گھٹتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایسے ملازم خاموشی سے دلجمعی کی بجائے بد دلی کیساتھ دفتری امور نمٹاتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایک سروے میں شامل 59 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کی جگہ پر فعال نہیں رہے کیونکہ انہیں کام میں لگاؤ نہیں رہا۔ یہ رجحان کمپنیوں کے لیے بھی بڑا مسئلہ ہے کیونکہ بد دل ملازمین کی وجہ سے پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو چاہیے کہ ملازمین کے لیے کام کی جگہوں پر حالات میں بہتری لائیں ورنہ ان کے اکثر ملازمین اس وقت تک بددلی سے کام کرتے رہیں گے جب تک انہیں کوئی نئی نوکری نہیں مل جاتی۔ ایک تحقیق کے مطابق مارکیٹ میں نوکری تلاش کرنے والوں کی تعداد بڑھ چکی ہے اور نئی ملازمتوں میں کمی آ ئی ہے ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جو نوکری چھوڑنا تو چاہتے ہیں لیکن غیریقینی معاشی صورت حال  کے سبب فوری طور پرایسا رسک لینانہیں چاہتے کیونکہ مارکیٹ میں نئی نوکریاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔