کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ، ا?ئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، والدہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بلال شاہ کو 26اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لئے گئے،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
Next Post
سندھ میں پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کے اعدادوشمار طلب
Mon Sep 4 , 2023
کراچی (پی پی آئی)سندھ کی نگران حکومت نے پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ نے خط لکھ کر 14 مختیار کاروں سے دو روز میں تفصیلات جمع کرانے کا کہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ضلع شرقی، ملیر، […]
