سندھ میں پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کے اعدادوشمار طلب

کراچی (پی پی آئی)سندھ کی نگران حکومت نے پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ نے خط لکھ کر 14 مختیار کاروں سے دو روز میں تفصیلات جمع کرانے کا کہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق     ضلع شرقی، ملیر، کورنگی، غربی، کیماڑی میں الاٹمنٹ اور ریگولرائزیشن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔اس سے قبل محکمے نے 28 اگست کو تفصیلات طلب کی تھیں لیکن تمام مختیار کارحقائق اور ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمین کی تقسیم قومی مفادات کی خلاف ورزی ہے اور انتباہ ہے کہ دو روز میں تفصیلات فراہم کریں،خط میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکامی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Next Post

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کولمبو سے لاہور پہنچ گئی

Mon Sep 4 , 2023
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچ گئی۔ قومی ٹیم منگل کو ایل سی سی ایگراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی، خیال رہے کہ پاکستان سپر فور میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم […]