کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کولمبو سے لاہور پہنچ گئی

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچ گئی۔ قومی ٹیم منگل کو ایل سی سی ایگراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی، خیال رہے کہ پاکستان سپر فور میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے، اس سے قبل  پاکستانی کرکٹرز بس کے ذریعے کینڈی سے کولمبو پہنچے تھے۔پاکستان ٹیم بدھ کو سپر فور مرحلے کا میچ افغانستان یا بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان کے سپر فور میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں اے ون قرار پائے گی۔ بنگلا دیش یا افغانستان میں سے کسی کے بھی کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہ بی ٹو قرار پائے گی،پی پی آئی کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ ہفتے کو کینڈی میں ہوا تھا جو مسلسل بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کردیا گیا تھا۔ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے تینوں فاسٹ بولرز نے میچ میں بھارت کی 10 وکٹیں حاصل کیں، جو ایشیاکپ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔