جیکب آباد (پی پی آئی)بالائی سندھ میں صدیوں سے آباد ہندو برادری امن وامان کی مخدوش صورتحال اور عدم تحفظ کے باعث اپنا کاروبار کو ختم کرکے دوسرے اضلاع میں شفٹ ہور ہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے کا کہنا ہے کہ جیکب آباد ، شکارپور اورکندھکوٹ و دیگر اضلاع میں ہندو برادری صدیوں سے آباد ہے اورآڑھت کا زیادہ تر کاروبار ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں کا ہی ہے مگر چند عشروں سے ہندو برادری کو اغوا،ڈکیتی اورتاوان کی دھمکیوں کا سامناہے جس کے باعث ہندو تاجراپنا کاروبار بڑے شہروں میں شفٹ کررہے ہیں اور بیشتر تاجر تومنتقل بھی ہوچکے ہیں جو رہ گئے ہیں وہ بھی شفٹ ہونے کا سوچ رہے ہیں۔
Next Post
چودھری پرویز الٰہی کا پمز میں طبی معائنہ، سخت سکیورٹی میں واپس اٹک جیل روانہ
Mon Sep 4 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو طبی معائنے کے بعد واپس اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق آج صبح اٹک جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پرویز الٰہی کو سخت سکیورٹی میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں […]
