ناظم آباداور اطراف کی بستیوں میں کومبنگ آپریشن ، 4 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی)ا سپیشل انویسٹی گیشن پولیس (ایس آئی یو) پولیس نے ناظم آباداور اطراف کے علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 4 ملزمان گرفتارکرلیے۔ پی پی آئی کے مطابق ملزمان ا سٹریٹ کرائمز، ڈکیتی، قتل و اقدام قتل میں ملوث ہیں، گرفتارملزمان سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دوست محمد، محمد اسلم، محمد اختر اور جلیل احمد شامل ہیں، ملزمان عادی جرائم پیشہ اورمتعدد بارگرفتارہو کر جیل جاچکے ہیں۔ملزم جلیل احمد قتل کے مقدمہ میں سہراب گوٹھ پولیس کو مطلوب تھا، ملزمان دوست محمد، محمد اسلم اور محمد اختر ناظم ا?باد پولیس کو موبائل چوری کیمقدمات میں مطلوب تھے۔

Next Post

کراچی اورپشاور میں افغانستان میں پائے جانیوالے پولیو وائرس کی تصدیق

Thu Sep 7 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کراچی اورپشاور  کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے وائرس جیسا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو […]