لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمے پر سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی نئی دفعات شامل کر دی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، ن لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔ملزمہ کے خلاف گلبرگ، شادمان اور ماڈل ٹاو?ن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
Next Post
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 12سے 15ستمبر لندن میں قیام کریں گے
Sat Sep 9 , 2023
لندن/واشنگٹن(پی پی آئی) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 12سے 15ستمبر لندن میں قیام کریں گے اور کامن ویلتھ یوتھ کانفرنس کی صدارت کرینگے نیزنفرنس میں شریک مختلف ممالک کے رہنماوں سے ان کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی لندن سے […]
