پرویز الٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست منظور، درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

 اسلام آباد (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق  انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی،وکیل پرویز الٰہی کی جانب سے پرویز الٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی اور درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔