ڈالرا سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائیوں میں 59ملزم گرفتار

کراچی (پی پی آئی)ایف آئی اے حکام نے ملک بھر میں ڈالر اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف48 کارروائیوں  میں منی لانڈرنگ میں ملوث  59ملزموں کو گرفتار جبکہ 48ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں،کارروائیوں کے دوران ابتک ایک لاکھ 6ہزار ڈالر برآمد کئے جاچکے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ملزموں سے دیگر غیر ملکی کرنسی  بھی برآمدکی گئی ہے جس کی مالیت 21ملین روپے بنتی ہے،ایف آئی اے کی جانب سے کارروائیوں میں تقریباً اب تک ٹوٹل 150ملین روپے سے زا ئدکرنسی برآمدگی کی  جاچکی ہے۔