کراچی،لاہور شالیمار ٹرین کا روٹ تبدیل, براستہ جہانیاں کی بجائے وایا ملتان روٹ مقرر

حیدرآباد(نامہ نگار)کراچی،لاہورکے درمیان چلنے والی شالیمار ٹرین کا روٹ  ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر تبدیل کرک دیا ہے اب یہ ٹرین براستہ جہانیاں کی بجائے وایا ملتان، فیصل آباد شورکوٹ سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچے گی۔پی پی آئی کے مطابق شالیمار ٹرین (27اپ28/ ڈاون) کراچی کینٹ سے صبح چھ بجے روانہ ہو کر  اگلے روزرات01بج کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح 28ڈاو ن شالیمار ٹرین لاہور سے صبح چھ بجے روانہ ہو کر اگلے روز براستہ ملتان  ہوتی ہوئی رات 02 بج کر 45 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ جبکہ ڈرگ روڈ، حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، گھوٹکی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباداسٹاپ ہوں گے۔اس کے علاوہ لانڈھی صرف ڈاون سائیڈ سے اس کا سٹاپ ہوگا۔

Next Post

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ میں 5 روز باقی، 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے

Mon Sep 11 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ میں 5 روز باقی رہ گئے،چیف جسٹس عمر عطابندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے،17ستمبرکو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔قبل ازیں نامزد چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کے ججز 14ستمبر کو عشائیہ دینگے۔پی پی آئی […]