جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنگ1965 کے ہیرو میجرعزیزبھٹی (نشان حیدر) کا 58واں یوم شہادت منایاگیا

 کراچی (پی پی آئی) جنگ 1965کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا ا 58 واں یوم شہادت نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور شہید ہیرو کی ملک قوم کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔پی پی آئی کے مطابق بزدل دشمن کو دھول چٹانے والے میجر عزیز بھٹی شہید 16 اگست 1928کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آکر گجرات  میں رہائش پذیر ہوا، میجر عزیز بھٹی نے بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ 17 پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965 کی جنگ میں لاہور کا محاذ خاصا گرم رہا اور بھارت نے ارضِ پاک پر جب شب خون مارا تو میجر عزیز بھٹی شہید کو برکی سیکٹر پر دشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا، بطور کمپنی کمانڈر میجر عزیز بھٹی نے خود کو فارورڈ ٹروپس کے ساتھ رکھا، 6 ستمبر سے 12 ستمبر تک میجر عزیز بھٹی کی کمپنی نے دشمن پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ میجر عزیز بھٹی نے اپنی کمپنی کے ساتھ 6 دن اور راتیں لگا تار دشمن کو نہ صرف روکے رکھا بلکہ بد ترین شکست سے بھی دوچار کیا،، 12 ستمبر کو دشمن کے ایک ٹینک کا گولا میجر عزیز بھٹی کے بائیں شانے پر لگا اور وہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔ بے مثال شجاعت کے اعتراف میں میجر عزیز بھٹی شہید کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔