ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مئی9 مقدمات میں روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لاہور  (پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعہ سے متعلق 2 مقدمات میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔پی پی آئی کے مطابق مذکورہ مقدمات میں کارروائی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں فرخ حبیب، اعظم سواتی، حماد اظہر اور مراد سعید بھی شامل ہیں۔القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو کئی شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، اس روز ہونے والے پْرتشدد واقعات کے سلسلے میں لاہور کے سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں درج 2 مقدمات میں رہنماوں کو نامزد کیا گیا ہے۔احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات سمیت متعدد سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا، جس کے ردعمل میں پی ٹی آئی کے خلاف شروع ہونے والا کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے۔دونوں مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج ابھر گل خان نے کی جنہوں نے علیحدہ علیحدہ لیکن ملتے جلتے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران نے 6 جولائی کو عدالت سے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے اور انہیں سب انسپکٹرز شہزاد اکرم اور تنویر احمد کے حوالے کیا تھا۔عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ سب انسپکٹرز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا کیونکہ وہ گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ تفتیشی افسران کی درخواست کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت مذکورہ بالا ملزمان کے خلاف احکامات جاری کیے جائیں۔