شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آباد (پی پی آئی)نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پہلا بڑا فیصلہ کرلیا،سپریم کورٹ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 18ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ کی جانب سے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے،رجسٹرار آفس کی جانب سے وفاقی حکومت، وزارت قانون،سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں،نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ 18ستمبر کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ  کیخلاف ا?ئینی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8رکنی لارجر بنچ نے حکم امتناع دیا تھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حلف اٹھانے کے بعد بنچ تشکیل دیں گے،پی پی آئی کے مطابق نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے،پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ پر فل کورٹ بنانے کا بھی امکان ہے۔