جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈیزل مہنگا ہونے سے نئی پریشانی، ٹرینوں کے کرائے مزید بڑھنے کا خدشہ

کراچی (پی پی آئی)ڈیزل کی قیمت میں حالیہ  اضافے سے ریلوے پر اربوں روپے کا بوجھ پڑ گیا ہے جس کے بعد کرایوں  ایک مرتبہ پھر سے اضافے کا امکان  ہے۔پی پی آئی کے مطابق  واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اور رواں ماہ کے شروع میں بھی ریلویز کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے تھے۔حکام کے مطابق پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ تقریبا ساڑھے تین لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے، ڈیزل کی فی لیٹر17.34 روپے کا اضافے سے ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 61 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ بڑھے گا، اس لحاظ سے ایک ماہ کے دوران ساڑھے 18 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ  16 اگست اور یکم ستمبر کو بھی ریلویز کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے بڑھائے گئے تھے، 16 اگست کو 10 اور یکم ستمبر کو مسافر ٹرینوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔