ملک میں ہر سال تقریباً 3 ہزار بچوں میں بلڈ کینسر کی تشخیص،پھیلاؤ میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ہر سال تقریباً 3 ہزار بچوں میں خون کے کینسر کی تشخیص ہورہی ہے۔ بلڈ کینسر کے بڑھتے عارضہ پرماہرین صحت کا کہنا تھا کہ مکمل علاج کے لیے بیماری کی جلد تشخیص بہت ضروری ہے اور ملک میں ایسی سہولیات تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے جس میں مریضوں کو مکمل علاج فراہم کیا جائے کیونکہ مریضوں کو ادویات کے سنگین مضر اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں میں خون کا کینسر سب سے عام بیماری ہے اور پاکستان میں اس مرض کے بارے میں درست اعداد و شمار بھی موجود نہیں ہیں کیونکہ ملک میں مقامی سطح پر کینسر رجسٹری قائم نہیں۔ماہرین صحت  کا کہناہے کہ دنیا کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان میں بھی خون کے کینسر کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا ہے، دوسری جانب آبادی میں اضافہ، بیماری کی جلد تشخیص اور علاج کی سہولیات تک بہتر رسائی نے آج کل کینسر کے کیسز کی زیادہ تعداد میں رپورٹ ہونے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ بالغ لوگوں اور بچوں میں خون کے کینسر کی سب سے عام بیماری ایکیوٹ مائیلائیڈ لیوکیمیا اور ایکیوٹ لیمفائیڈ لیوکیمیا ہیں۔“۔ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ جسم پر سوجن کو نظر انداز نہ کریں جو بار بار انفیکشن، مسلسل بخار اور کمزوری، وزن میں کمی یا جسم میں خراش کا سبب بن سکتے ہیں اور طبعیت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں ڈاکٹروں سے رجوع کریں۔

Next Post

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی فراڈ کیس میں ضمانت منظور

Sat Sep 16 , 2023
کراچی (پی پی آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ کی فراڈ اور دھمکیوں سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ پی ٹی آئی رہنما کو 30 اگست کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا، انہوں نے اپنے وکیل […]