شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے،منظور وسان

 کراچی (پی پی آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان  نے الیکشن کمیشن پہنچ کر الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثاردرانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد منظور وسان  کا صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا واویلا بلا جواز ہے،سندھ میں اعلیٰ عہدیدار انہی میں سے ہیں،ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے تھپڑ بھی مارتی ہے اورروتی بھی ہے، یہ واحد پارٹی ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ ہر دورمیں شریک اقتدار رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق  رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھاکہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہو سکتے ہیں،عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی،پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحادہو سکتا ہے،،آج کل مجھے نیند نہیں آتی اس لیے سیاسی خواب نہیں دیکھے۔