پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سائفر کیس میں عمران کی درخواست ضمانت، ان کیمرہ پروسیڈنگ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرہ پروسیڈنگ کی پراسیکیوٹر شاہ خاور کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی  آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،پٹیشنر کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے،سائفر کیس میں پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس  اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ صرف دو وکلا روسٹرم پر رکیں، یہ جیل سہولت والا کیس نہیں، شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو رہا ہے،چاہتا ہوں پٹیشنر کے وکیل دلائل دے دیں تو عدالت کے سامنے کچھ معروضات رکھوں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ اس بات سے انکار نہیں کہ ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہو رہا ہے،اس کیس کے جیل ٹرائل کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں،اگر عدالت سمجھے تو عدالت سے غیرضروری افراد کو باہر نکالا جا سکتا ہے،شاہ خاور نے استدعا کی کہ یہ دلائل کرلیں، جب میں دلائل دوں تو ان کیمرا پروسیڈنگ کرلیں،سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی بھی عدالت میں پیش ہوئے،شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہاکہ پوری قوم کی نظریں اس ضمانت کی درخواست پر لگی ہوئی ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیس کا ریکارڈ دیکھ لوں پھر طے کریں گے کہ اس کو کس طرح لیکر چلنا ہے،عدالت نے  چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا پروسیڈنگ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔