لندن (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ایک اور سرجری کیلئے سوئٹزر لینڈ جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز رواں ہفتے لندن سے سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گی، جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ اور گلے کی سرجری شیڈول ہے۔پی پی آئی کے مطابق شریف خاندان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز لندن میں اہم ملاقاتوں کے لئے رْکی ہوئی ہیں، اس کے بعد وہ سوئٹزر لینڈ جبکہ شہباز شریف پاکستان روانہ ہوں گے۔
Next Post
مشاہد حسین کا جنرلز کے احتساب پر نواز شریف کو ’بھولنے اور آگے بڑھنے‘ کا مشورہ
Mon Sep 25 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین نے پارٹی قائد نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابق فوجی جرنیلوں کے احتساب کے حوالے سے ’سخاوت‘ کا مظاہرہ کرکے معاف کرنے، بھول جانے اور آگے بڑھنے کے ’مستقبل کے نقطہ نظر‘ پر عمل کریں۔پی […]
