کراچی (پی پی آئی)کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس اور سندھ رینجرز نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس اور رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 14 ٹرکوں پر مشتمل ا سمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران ا سمگل شدہ ٹائر، امپورٹڈ آئٹمز، چھالیہ، الیکٹرانکس، سگریٹ، کپڑا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پرکارروائی کے دوران کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ ا سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
Next Post
سی ٹی ڈی پشاور کو مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے فہرست جاری
Thu Sep 28 , 2023
پشاور(پی پی آئی)محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا (سی ٹی ڈی) نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے سمیت گرفتاری کے لیے تصاویر و فہرست جاری کردی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری پر انعامی رقم بھی مقرر کی گئی ہے، پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں […]
