اسلام آباد (پی پی آئی)ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ٹاسک فورس کی چیئرپرسن مقرر کر دی گئیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر منظور، ڈاکٹر مشرف، امان اللہ امیر ٹاسک فورس میں شامل،عامر اعجاز خان، خالد محمود اور چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹونہ بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق ایف بی آر کے ارشد سلیم طارق ممبر ٹیکس اصلاحات ٹاسک فورس کے سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے ہیں،ٹاسک فورس ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے تجاویز تیار کرے گی،ٹاسک فورس ٹیکس نظام کی خامیوں کو دور کرنے کئلئے تجاویز دیگی۔ ٹاسک فورس ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے اقدامات تجویز کرے گی، ٹاسک فورس اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے حکمت عملی پیش کرے گی، ٹاسک فورس ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کیلئے مختلف تجایوز پیش کرے گی۔ ٹاسک فورس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم اور حکمت عملی سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز دے گی۔
Next Post
تحریک انصاف کراچی کا دفتر انصاف ہاؤس عدالتی حکم پر کھول دیا گیا
Thu Sep 28 , 2023
کراچی(پی پی آئی) کراچی میں تحریک انصاف کا سیاسی دفتر انصاف ہاؤس کھول دیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق انصاف ہاؤس عدالتی حکم پر کھولا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے مزید بتایا کہ آئیندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تمام سرگرمیوں کا آغاز انصاف ہاؤس سے […]
