اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 نواز شریف کی واپسی پاکستان میں خوشحالی اور روزگار کی نوید ہے: خرم دستگیر

گوجرانوالہ (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہم نہ تو بکے اور نہ ہی جھکے ہیں بلکہ ہم ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مسلم لیگ ن اور نواز شریف پر مشکل وقت آیا تو آپ نے ساتھ دیا۔ ہمارے کاروبار تباہ کیے اور ہم پر بے پناہ پرچے کیے گئے۔ جب مسلم لیگ ن پر مشکلیں آئیں تو ہم روئے نہیں کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو بکے اور نہ جھکے ہیں بلکہ ہم ڈٹ کر کھڑے رہے اور اگر پاکستان سے نواز شریف کے کام نکال دیں تو ملک میں پیچھے کھنڈر بچتا ہے۔ گوادر سے حنجراب تک موٹروے اور بندر گاہیں نکال دیں تو کھنڈر بچتا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں پر حملے کیے گئے تب بھی ہم نہیں جھکے اور پاکستان کو بچانے کی تحریک شروع ہوتی ہے تو گوجرانوالہ سے ہوتی ہے۔ اب پاکستان کے اچھے دن واپس آ رہے ہیں کیوں کہ نواز شریف آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 کا انتخاب چوری کیا گیا تھا لیکن نواز شریف کی واپسی پاکستان میں خوشحالی اور روزگار کی  نویدہے۔ جو پاکستان کو جلانے والے تھے وہ خود اپنے انجام کو پہنچے ہیں۔