ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل پینشنرز الائنس کاجائز حقوق کے حصول کے لیے لاڑکانہ پریس کلب پر مظاہرہ

لاڑکانہ(پی پی آئی)پی ٹی سی ایل پینشنرز الائنس کی جانب سے پی ٹی سی ایل کے پینشنرز نے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے لاڑکانہ پریس کلب پر مظاہرہ کیامظاہرین نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سےء اپیل کی ہے کہ پی ٹی سی ایل کے چالیس ہزار پینشنرز  کوجن میں پندرہ ہزار بیوائیں بھی شامل ہیں علیٰ عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں انصاف دیا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق  پینشنرز نے  نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اپیل کی ہے محکمہ ٹیلیگراف و ٹیلیفون کے سرکاری ملازمین جنکی سروس ٹرانیفرڈ ایمپلائز کے طور پر پی ٹی سی ایل کو دی گئی تھیں اسی ایکٹ کے تحت پی ٹی ای ٹی2009 تک حکومتی اعلانات کے مطابق پینشن ادا کرتا رہا پھر اچانک اور بلاجواز 2010 سے اب تک حکومتی نوٹیفیکشن پر عمل کرنے کی بجائے پینشن میں غیر قانونی اور من مانی کٹوتی کی جا رہی ہے اور 2010 سے بیواؤں کی پینشن  75 فیصد کی بجائے 50 فیصد اضافہ دی جا رہی ہے اس طرح بیو اؤں کی پینشن 25 فیصد غصب کی جارہی ہے علاوہ ازیں کموٹیڈ پورشن آف پینشن کی عمر کی حد  75 سال سے کم کر کے 72 سال  کردی گئی ہے جسکو پی ٹی ای ٹی ادا نہیں کر رہی۔