ؒٓلاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن لاہور کی قیادت نے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں اور مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے سلسلے میں گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا۔صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، خواجہ عمران نذیر و دیگر نے مینار پاکستان میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔سابق صوبائی وزیر بلال یاسین نے جلسہ کے حوالے سے پنڈال اور سٹیج کے حوالے سے بریفنگ دی، جلسہ گاہ کے پنڈال اور لاہور سمیت دیگر شہروں سے آنے والے قافلوں کی پارکنگ بارے بھی صدر مسلم لیگ ن لاہور کو بریف کیا گیا۔گریٹراقبال پارک میں سٹیج کی تیاریوں کیلئے کنٹینر جلسہ گاہ پہنچانا شروع کر دیئے گئے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے 21 اکتوبر کو نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہوگا، مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت شرائط کیساتھ دی جائے گی۔
Next Post
آئیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف گھیرامزید تنگ،43 ملزمان گرفتار
Sun Oct 15 , 2023
اسلام آباد)پی پی آ ئی) بجلی چوروں کے خلاف آئیسکو آپریشن, ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس کی ٹیموں کی کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں،آئیسکو ترجمان کے مطابق ایک ہی دن میں کاروائیاں کرتے ہوئے ڈیٹیکشن ٹیموں نے مزید 43 بجلی چوروں کو پکڑ لیا 19 لاکھ 61 ہزار سے زائد […]
