آئیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف گھیرامزید تنگ،43 ملزمان گرفتار

اسلام آباد)پی پی آ ئی) بجلی چوروں کے خلاف آئیسکو آپریشن, ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس کی ٹیموں کی کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں،آئیسکو ترجمان کے مطابق ایک ہی دن میں کاروائیاں کرتے ہوئے ڈیٹیکشن ٹیموں نے مزید 43 بجلی چوروں کو پکڑ لیا 19 لاکھ 61  ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے. تفصیلات کے مطابق الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) آپریشن، حکومت اور وزارت توانائی کی براہ راست مانیٹرنگ میں شروع کی گئی اس مہم میں ماہ ستمبر 2023 سے آج تک اسلام آباد،راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اٹک،جھلم اور چکوال سرکلز میں 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے گئے 2 ہزار سے زائد میٹرز سے بجلی کا غیر قانونی استعمال کیا جا رہا تھا۔ترجمان کے مطابق  متعلقہ صارفین کو 28 لاکھ 22 ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں بجلی چوروں کو 13 کڑوڑ 7 لاکھ 41 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے،434 ایف آئی آرز کا اندراج اور 336 بجلی چوروں کو  پولیس نے گرفتار کیا۔ چیف ایگزیکٹیو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہے کہ آئیسکو کی تمام ڈیٹیکشن ٹیموں کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور جو بجلی استمال کرے اور بل ادا نہ کرے ایسا ہرگز ممکن نہیں ملک اداروں اور عوام کی خوشحالی کی ضامن اس مہم کو 100 فیصد کامیاب بنائیں گے اور عوام اس مہم میں ہمارا مکمل ساتھ دیں اور بجلی چوروں اور سہولت کاروں کی اطلاع ہلپ لائن 118 اور کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبر 0519252933 پر دیں اطلاع دینے والوں کا نام مکمل طور پر راز میں رکھا جائے گا۔

Next Post

اندراجِ ووٹ کے صرف 10 دن باقی: ترجمان الیکشن کمیشن

Sun Oct 15 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی)تمام پاکستانی اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں، ووٹ کے اندراج میں صرف 10 دن رہ گئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد (Freeze) کر دیا جائے گا، جس کے بعد کسی بھی ووٹ کا نہ ہی اندراج ہو […]