پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اندراجِ ووٹ کے صرف 10 دن باقی: ترجمان الیکشن کمیشن

کراچی(پی پی آ ئی)تمام پاکستانی اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں، ووٹ کے اندراج میں صرف 10 دن رہ گئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد (Freeze) کر دیا جائے گا، جس کے بعد کسی بھی ووٹ کا نہ ہی اندراج ہو سکے گا اور نہ ووٹ کی منتقلی ہو سکے گی،الیکشن کمیشن نے 28 ستمبر سے 25 اکتوبر 2023 تک انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کیا ہوا ہے، 25 اکتوبر 2023 تک تمام اہل افراد جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو وہ اپنے ووٹ کا اندراج کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر!! ہمسائیہ ملک میں زلزلہ،افسوسناک خبر آگئی ترجمان الیکشن کمیشن کا مزیدکہنا ہے کہ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بطور رجسٹریشن آفیسر تعینات ہیں، ووٹ اندراج میں تمام افراد کو مکمل سہولت (Facilitation) دی جارہی ہے،ووٹ کا اندراج اور منتقلی فارم 21 پر ہوتی ہے، اگر کوائف یا ایڈریس میں کوئی غلطی ہو وہ بھی درست کی جا سکتی ہے، انتخابی فہرستوں کو ملک بھر میں 20 جولائی 2023 کو منجمد (Freeze) کر دیا گیا تھا، ووٹ کا اندراج ووٹر کے شناختی کارڈ  کے مطابق مستقل یا موجودہ پتہ پر کیا جاتا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمین سے متعلق کہا کہ سرکاری ملازمین اگر کسی دوسرے ضلع  یا صوبے میں تعینات ہیں تو اپنی پوسٹگ والی جگہ پر  اپنا اور فیملی کا  ووٹ درج کرا  سکتا ہے، تمام اہل افراد آئندہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی  استعمال کر یں گے، ایسے تمام افراد جن کو 25 اکتوبر 2023 تک شناختی کارڈ  جاری ہوں گے ان کے ووٹوں کے اندراج  کو یقینی بنایا جائے گا۔