آسٹریلین اوپن :فیڈرر ،نڈال ،مرے اور آزرینکا کی کوارٹر فائنل میں رسائی

میلبورن: آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ راجرفیڈرر،رافیل نڈال، اینڈے مرے اوروکٹوریا آزرینکا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، نڈال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں چین کے کے نیشی کوری کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔برطانیہ کے اینڈے مرے نے فرانس کے اسٹیفنی روبرٹ کو سخت مقابلے کے بعد تین کے مقابلے ایک سیٹ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے کوالیفائی کیا۔ سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے پری کوارٹرفائنل میں فرانس جو ولفریڈ سونگا کو باآسانی چھ تین، سات پانچ اور چھ چار سے ہرا آخری آٹھ کھلاڑیوں میں پائی۔کوارٹر فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ ایونٹ فیورٹ اینڈے مرے سے ہوگا۔ ویمنز مقابلوں میں دفاعی چیمپیئن وکٹوریا آزرینکا بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی جہاں ان کا مقابلہ پولینڈ کی ایگنسکا رڈوانسکا سے ہوگا۔

Next Post

شارجہ میں تاریخی فتح کے بعد قومی شاہین وطن واپس پہنچ گئے

Tue Jan 21 , 2014
کراچی: شارجہ میں آئی لینڈرزکو دھول چٹانے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلزوطن واپس پہنچ گئے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جیت پوری ٹیم کے جان لڑانے سے ممکن ہوئی۔ اس فتح سے کوچ ڈیو واٹموراچھی یادوں کےساتھ رخصت ہوں گے۔قومی کرکٹرز دو حصوں میں وطن پہنچے۔ ایک ٹولی میں کپتان مصباح الحق، شارجہ ٹیسٹ […]