کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن 24اکتوبر کو منایا جائے گا

ٹھٹھہ صادق آباد)پی پی آ ئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن 24اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر خصوصی مضامین اورپروگرام شائع و نشر کئے جائیں گے جس میں ماہرین صحت پولیو سے حفاظت کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔پاکستان میں یہ دن خصوصی طور پر ان پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جا رہا ہے جو پولیو مہم کے دوران ملک کے کونے کونے میں خدمات انجام دیتے ہیں۔پولیو اپاہج کردینے والی مہلک متعدی بیماری ہے۔ اس بیماری میں مہلک ’پولیو وائرس‘ عام طور پر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے، اس بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن کم عمری میں محفوظ اور مؤثر ویکسین کے ذریعے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔