صدرِ مملکت آصف زرداری کا عالمی یومِ انسدادِ صحرا زدگی و خشک سالی کے موقع پر پیغام

وزیراعلیٰ بلوچستان کاگورنر ، وزراء، حکومتی اور اپوزیشن ارکانِ اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعق

لاہور میں الشفاء ٹرسٹ کے تحت جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے آئی ہسپتال کی تعمیر شروع

سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کا دورہ اقوامِ متحدہ ، پاکستانی سفیر عاصم افتخار سے ملاقات

ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے پاکستان میں صنعتی بحالی اور پیداواری شعبے میں نمایاں پیش رفت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چاول کی کم قیمت کیخلاف بالائی اور زیریں سندھ میں کسان سراپا احتجاج

بدین(پی پی آئی)جیکب آباد اور بدین اضلاع میں جو دھان کی فصل والے اہم علاقے شمار ہوتے ہیں۔گولارچی اورگڑھی خیرو کے کسانوں نے  چاول کے تاجروں کی جانب سے دھان کی قیمت میں کمی کے خلاف احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔سندھ اور بلوچستان کے درمیان سرحدی علاقے پر کسانوں کی جانب سے احتجاج کے باعث روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔احتجاج کرنے والے کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے دھان کی قیمت 4500 فی من مقرر کی ہے لیکن تاجر 2200 سے 2300 روپے فی من چاول خرید رہے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ تاجروں کی ادا کردہ قیمت کسانوں کے  لاگتی اخراجات کو بھی پورے نہیں کر سکتی۔