فضل الرحمان کی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر سیاستدانوں سے ملاقاتیں

اسلام آبا(پی پی آئی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ان دنوں قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے بھی ملاقات میں قومی مفاہمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا کہاتھا،پی پی آئی کے مطابق پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں میں رابطوں اور مفاہمتی ایجنڈے پر اتفاق رائے  پیدا کیا جائے گا، قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی سے بات چیت کا بھی امکان ہے اور پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی ہے جبکہ نواز شریف بھی مینار پاکستان جلسے میں قومی مفاہمت کا اعلان کر چکے ہیں۔

Next Post

پاکستان اوربنگلہ دیش ویمنز کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ  27 اکتوبرکوکھیلا جائے گا

Wed Oct 25 , 2023
ڈھاکا(پی پی آئی) بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کادوسرا ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے دورے پر موجود پاکستان کی ویمن ٹیم میزبان بنگلہ […]