پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالی برادری مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہ کرے، پیپلز فریڈم لیگ

اسلام آباد(پی پی آئی)جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں کر ثابت کردیاکہ 1947 میں اس دن بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی طورپر قبضہ کیا تھا اسلئے عالی برادری مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہ کرے۔ پی پی آئی کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ  نے کہاکہ بھارت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے محروم کررکھا ہے اوروہ اقوام متحدہ میں کئے وعدے ایفا نہیں کررہا  بلک جموں و کشمیر میں استصواب رائے نہ کرا کراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کامرتکب ہو رہا ہے بھارت نے دفعہ 370 اور35A کو منسوخ کر کے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔