پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی 31اکتوبر کو جشن، کانگریس یوم سیاہ منائے گی

 راجوری /سری نگر(پی پی آئی)  مقبوضہ جموں وکشمیر کانگریس نے بی جے پی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 31اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ  نے   کہا  ہے کہ مودی حکومت نے 5اگست2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی اور بعد ازاں اسی برس 31اکتوبر کو مقبوضہ علاقے میں نہاد نہاد تنظیم نو ایکٹ نافذ کیا اور جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت چھین لی،جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ختم کر کے اسے نئی دلی کے براہ راست زیر انتظام دو حصوں میں تقسیم کیا اور وہ31اکتوبر کو ان ناروا اقدمات کا جشن منانے جا رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ کانگریس نے اعلان کیا کہ وہ بی جے پی کے کے خلاف 31اکتوبر کو بھر پور احتجاج کرے گی اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔