اسلام آباد(پی پی آئی)جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں کر ثابت کردیاکہ 1947 میں اس دن بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی طورپر قبضہ کیا تھا اسلئے عالی برادری مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہ کرے۔ پی پی آئی کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے کہاکہ بھارت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے محروم کررکھا ہے اوروہ اقوام متحدہ میں کئے وعدے ایفا نہیں کررہا بلک جموں و کشمیر میں استصواب رائے نہ کرا کراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کامرتکب ہو رہا ہے بھارت نے دفعہ 370 اور35A کو منسوخ کر کے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔
Next Post
مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی 31اکتوبر کو جشن، کانگریس یوم سیاہ منائے گی
Fri Oct 27 , 2023
راجوری /سری نگر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر کانگریس نے بی جے پی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 31اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے 5اگست2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی […]