ٹنڈو محمدخان: ٹنڈومحمدخان میں بچوں کی لڑائی میں فائرنگ سے خاتوں جان بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔ ٹنڈو محمدخان کے علاقے بختاور کالونی میں روڈ پر بچوں کے کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ پر مقامی دکان دارغفار خاصخیلی نے بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 18سالہ لڑکا صدام سومرو اور پانچ سالہ بچہ وقاص زخمی ہوگئے جبکہ ایک راہ گیر خاتون 65سالہ مائی بچائی گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی ، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والی خاتون کو سول اسپتال ٹنڈومحمدخان پہنچایا گیا ، جبکہ 19سالہ لڑکے کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے ، فائرنگ کرنے والے شخص غفار خاصخیلی نے ٹنڈومحمدخان پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا ، جبکہ واقع کا تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے ، دوسری جانب مشتعل افراد نے فائرنگ کرنے والے شخص کی دکان کو آگ لگادی ۔
Latest from Blog
کراچی(پی پی آئی) کراچی کی میمن گجراتی برادری نے یوم گجراتی بولی منایا اور گجراتی بولی
کراچی(پی پی آئی)عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پرکراچی میں مقیم احباب شاہ پور چاکر کی
سکھر(پی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرلیاقت بلوچ نے سکھر میں جماعت اسلامی کے
بیجنگ/اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا، تاریخی خلائی مشن چاند کے سفر
تلہار(پی پی آئی)تلہار کے سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے بچہ جاں
اسلام آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنے بھائی معاون خصوصی
کراچی(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے خضدار پریس کلب کے
خضدار(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی۔ دھماکے
ٹورنٹو (پی پی آئی)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے کینیڈین بینکوں میں جعلی دستاویزات پر
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستانی عازمین کیلئے حج ایپ متعارف کروا دی گئی جسے ہر حاجی کیلئے